ابنا:فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انگلا مرکل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں القاعدہ کے رہنما کی ہلاکت کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنا چاہیے۔ انگلا مرکل نے اپنے ہفتہ وار پیغام میں کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن ہلاک ہوگئے ہیں لیکن دہشت گردی ابھی بھی جاری ہے مرکل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک بین الاقوامی اتحاد پیدا ہوچکا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہےگی۔ انگلا مرکل نے مصر، تیونس، اردن، یمن ، بحرین اور سعودی عرب میں امریکہ نواز عرب ڈکٹیٹروں کے خلاف جاری جمہوری اورعوامی تحریکوں کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں کیا۔............. /169
3 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 263588
جرمن چانسلر انگلا مرکل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں القاعدہ کے رہنما کی ہلاکت کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنا چاہیے۔